بلاسپور،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے بلاسپور واقع ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ریاست کی چٹ فنڈ کمپنیوں کے سرمایہ کاروں اورصارفین کی درخواست پر ریاستی حکومت اور متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کرکے آٹھ ہفتے میں جواب طلب کیاہے۔چھتیس گڑھ ایجنٹ اورصارفین کی سروس یونین کی جانب سے دائر درخواست میں سماعت کے دوران عدالت میں جمعرات کو سینکڑوں کی تعداد میں سرمایہ کار اور ایجنٹ موجودتھے۔درخواست گزاروں کے وکیل دیورش ٹھاکر نے بتایا کہ ریاست کے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے لے کر بھاگ گئے چٹ فنڈ کمپنیوں کے156 سرمایہ کاروں اور ایجنٹوں نیہائی کورٹ میں ایک درخواست دائرکی ہے۔درخواست گزار یونین کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت کے تحفظ میں کھلی کمپنیاں، سرمایہ کاروں کاپیسہ لے کربھاگ گئی ہے۔ حکومت اور پولیس، کمپنیوں کے مالکان کے اوپر کارروائی کرنے کی بجائے پریشان کر رہی ہے جبکہ ایجنٹ خود اس دھوکہ دہی کے شکارہوئے ہیں۔